قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے بدھ 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تک ملتوی
اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے بدھ 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن تھا اور ایجنڈے پر مختلف بلز سمیت 63 نکات تھے۔تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی۔کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے ملتوی کردی گئی۔تاہم بعدازاں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس بدھ 11 بجے صبح تک ملتوی کردیا گیا۔









