اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمنیہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارک میگیﺅ روفسکی سے بات چیت کے دوران کہی،جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین مجموعی دو …
پاکستان اور پولینڈ کے مابین اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،سیکرٹری خارجہ تہمنیہ جنجوعہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمنیہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارک میگیﺅ روفسکی سے بات چیت کے دوران کہی،جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین مجموعی دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فرغ دینے کی غرض سے کوششوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پولش نائب وزیر خارجہ کو سکیورٹی و انسداد دہشت گردی کے شعبوں،اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام میں پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے بریف کیا۔سیکرٹری خارجہ نے پولش نائب وزیر خارجہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف بھی مبذول کرائی اور انہیںخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ معیشت،تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔








