وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چین کی میٹرلرجیکل کارپوریشن کے صدر ژانگ منگ ژنگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیندک منصوبہ سے 1500 پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ بلوچستان کے مقامی دیہات کو مفت خدمات کی فراہمی بھی جاری ہے، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے طویل المیعاد بنیادوں پر شہریوں کو فوائد ملیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں سیندک میٹلز لیمیٹڈ اور چین کی میٹرلرجیکل …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیندک منصوبہ سے 1500 پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ بلوچستان کے مقامی دیہات کو مفت خدمات کی فراہمی بھی جاری ہے، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے طویل المیعاد بنیادوں پر شہریوں کو فوائد ملیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں سیندک میٹلز لیمیٹڈ اور چین کی میٹرلرجیکل کارپوریشن(ایم سی سی ) کے درمیان سیندک میں سونے اورتانبے کی لیز معاہدے کی مدت میں ایک سالہ توسیع کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت سے قبل ایم سی سی کے صدر ژانگ منگ ژنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاﷲ زہری، پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے ناظم الامور ژاﺅ لی جیان، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن اور بلوچستان حکومت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے سیندک منصوبہ کو تجارتی آپریشن کی سطح پر لانے کے سلسلہ میں ایم سی سی کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبہ سے 1500 پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ بلوچستان کے مقامی دیہات کو مفت خدمات کی فراہمی بھی جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے طویل المیعاد بنیادوں پر شہریوں کو فوائد ملیں گے، ہماری حکومت نے سرمایہ کاروں کیلئے سازگار اور دوستانہ پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، ملک میں غیر ملکی کمپنیوں کو کام کرنے کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا گیا ہے، ایم سی سی کے صدر نے گرمجوشی سے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں محفوظ ماحول میں کام کر رہی ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

Leave a Reply