ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
لاہور، ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔20مئی (اے پی پی):ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزم قاسم یار اکبر کو حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جسکے قبضے سے65 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دوسریکارروائی میں ملزمان طارق آفتاب، محمد کامران اور شیراز وسیم کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جنکے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ ملزمان رجسٹرڈ کمپنیوں کے نام پر جعلی مصنوعات کا ذخیرہ رکھنے اور ان کی فروخت کے کاروبار میں ملوث تھے، جس سے نہ صرف اصل برانڈز کو مالی نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ صارفین کو بھی دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں، حوالہ ہنڈی کے کاروبار اور دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔








