پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فنی شعبے میں تعاون سے ہمارے ہنر مند نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ذوالفقار احمد چیمہ

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا فنی شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، آسٹریلیا کے تعاون سے ہمارے ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ جمعرات کو انہوں نے یہ بات پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین فنی شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا فنی شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، آسٹریلیا کے تعاون سے ہمارے ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ جمعرات کو انہوں نے یہ بات پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین فنی شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے آسٹریلیا کے ٹیکنیکل اینڈ فردر ایجوکیشن (TAFE)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریگ رابرٹسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں پاکستان کے ٹیوٹ سیکٹر کی فعالی اور اصلاحات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر TAFEکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریگ رابرٹسن نے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کو اپنے مکمل تعاون کا عندیہ دیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اُمید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین اشتراک میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کے تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

Leave a Reply