اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے جمعرات کو آزاد کشمیر میں بھمبرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ بی آئی ایس پی مستحقین سے ملاقات کی اور بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا آزاد کشمیر میں بھمبرکا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے جمعرات کو آزاد کشمیر میں بھمبرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ بی آئی ایس پی مستحقین سے ملاقات کی اور بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ چیئرپرسن کا یہ دورہ آئندہ روز منائے جانے والے یوم سیاہ کی مناسبت سے تھا جب بھارت کی جانب سے 27اکتوبر 1947کو جموں اور کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا۔ چیئرپرسن ماروی میمن نے چیئرمین زکوة بھمبر راجہ مسعود الرحمن اور بی آئی ایس پی حکام کے ہمراہ بی آئی ایس پی تحصیل آفس بھمبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی مستحقین سے ملاقات کی۔ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنی مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ یہ ملک میں خواتین کی بااختیاری کا واحد پروگرام ہے جس کے تحت غریب خواتین کی مالی اور سماجی نظام میں شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی مستحقین کی جانب سے تحفظ حقوق کا عہد معاشرے میں مثبت تبدیلی لائے گا۔انہوں نے خواتین کے مسائل سنے اور بی آئی ایس پی حکام کو ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔








