پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا ہے
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر غور، قانون سازی اور اہم قومی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ارکانِ سینیٹ کی جانب سے عوامی اہمیت کے مختلف نکات بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ حکومتی و اپوزیشن اراکین اہم قومی و سیاسی صورتحال پر اظہارِ خیال کریں گے۔








