سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب و سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر محکمہ چیف وائلڈلائف رینجرکیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کیلئے سرگرم عمل ہیں
محکمہ چیف وائلڈلائف صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کیلئے سرگرم عمل

مزید خبریں
لاہور۔20مئی (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب و سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر محکمہ چیف وائلڈلائف رینجرکیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کیلئے سرگرم عمل ہیں جسکے نتیجےمیں وائلڈ لائف پارک لوئی بھیر کی فاریسٹ لینڈز غیرقانونی قابضین سے واگزار کرکے اس پر سافٹ انکروچمنٹ لانز اور مویشیوں کے باڑے وغیرہ مسمار کردئیے ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ کے زیرانتظام وائلڈلائف پارک لوئی بھیر راولپنڈی کی فاریسٹ لینڈز پر غیر قانونی قابضین نے سافٹ انکروچمنٹ کی صورت میں لانز اور مویشیوں کے باڑے وغیرہ قائم کر رکھے تھے او ر متعدد بار تنبیہ کے باوجود قابضین ان تجاوزات کو ختم نہیں کررہے تھے۔ تاہم وائلڈلائف پارک لوئی بھیر کے موجودہ انچارج ذیشان یوسف جتوئی نے ایک آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے تقریبا 3کنال کے لگ بھگ فاریسٹ لینڈز کو غیرقانونی قابضین سے واگزار کرکے اس اراضی کو پارک کاحصہ بنادیا جو یقینا ایک قابل تحسین اقدام ہے ۔








