قبائیلی امورکیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اورباجوڑسے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنانا اور اورقبائیلی عوام کے مشکلات کاازالہ وقت کاتقاضا ہے،بدامنی کازیادہ اثربے گناہ عوام پرپڑرہاہے
عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا اور اور قبائیلی عوام کے مشکلات کا ازالہ وقت کاتقاضا ہے،مبارک زیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):قبائیلی امورکیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنانا اور اور قبائیلی عوام کے مشکلات کاازالہ وقت کاتقاضا ہے،بدامنی کازیادہ اثربے گناہ عوام پرپڑرہاہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہ قبائیلی اضلاع بالخصوص ضلع باجوڑطویل عرصہ سے بدامنی کاشکارہے،عام شہری خود کوغیرمحفوظ تصورکرتا ہے،بدامنی کازیادہ اثربے گناہ عوام پرپڑرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوماہ میں افغانستان سے 25سے زیادہ حملے ہوئے ہیں،کل رات بھی اینزری پوسٹ کے قریب افغانستان سے مارٹرگولہ ایک گھرپرگرنے سے دوبچوں سمیت دوخواتین شدیدزخمی ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ تحصیل سلارزئی میں پولیوٹیم پرحملہ میں دوسیکورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابرہیں، سڑکیں تباہ حال ہیں، صحت اورتعلیم کے مسائل سنگین ہوچکے ہیں، نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جائے اورقبائیلی عوام کے مشکلات کاازالہ کیا جائے۔








