وفاقی وزیر صنعت وپیداوارغلا م مرتضیٰ نے سوات میں ویمن بزنس سنٹرکاافتتاح کردیا

پشاور۔26اکتوبر (اے پی پی )وفاقی وزیر صنعت وپیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی نے جمعرات کے روز وومن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹرسیدوشریف سوات کاباضابطہ افتتاح کردیا اس موقع پر سوات چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر حاجی نور محمد،کمشنرملاکنڈ ڈویژن ظہیرالسلام،جنرل منیجرسمیڈاجاویدخٹک بھی موجودتھے اس موقع پر اپنی بریفنگ میں جنرل منیجرسمیڈا جاویدخٹک نے سنٹرکے قیام کے اغراض ومقاصد اور کارکردگی کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد شرکاءنے مہمان خصوصی کے ساتھ انکوبیٹرزاوریک ہولڈرزکا دورہ …

پشاور۔26اکتوبر (اے پی پی )وفاقی وزیر صنعت وپیداوارغلام مرتضیٰ جتوئی نے جمعرات کے روز وومن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹرسیدوشریف سوات کاباضابطہ افتتاح کردیا اس موقع پر سوات چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر حاجی نور محمد،کمشنرملاکنڈ ڈویژن ظہیرالسلام،جنرل منیجرسمیڈاجاویدخٹک بھی موجودتھے اس موقع پر اپنی بریفنگ میں جنرل منیجرسمیڈا جاویدخٹک نے سنٹرکے قیام کے اغراض ومقاصد اور کارکردگی کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد شرکاءنے مہمان خصوصی کے ساتھ انکوبیٹرزاوریک ہولڈرزکا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر کاروباری خواتین نے وفاقی وزیر کےساتھ اپنا کاروبار متعارف کروایا۔وومن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز سے وزارت صنعت وپیداوار کے زیراہتمام چلنے والے ذیلی ادارے سمیڈاکے ذریعے قائم کیاجارہاہے جس پر تقریباًتین کروڑپچاس لاکھ روپے لاگت آئیگی سنٹرکے قیام کا مقصد کاروباری خواتین کو دفترکےلئے جگہ ،مال کے فروخت،تربیت اورانکے کاروبار کے لئے بہترماحول اورخدمات فراہم کرناہے۔

Leave a Reply