اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان پر پاکستانی سول و عسکری قیادت نے مضبوط جواب دیا ہے،امریکا کو چاہیئے کہ وہ افغان مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالے کیونکہ فوج کے استعمال سے وہاں کوئی حل نہیں نکل سکتا، جمعرات کو ایک نجی ٹی …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان پر پاکستانی سول و عسکری قیادت نے مضبوط جواب دیا ہے،امریکا کو چاہیئے کہ وہ افغان مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالے کیونکہ فوج کے استعمال سے وہاں کوئی حل نہیں نکل سکتا، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے انہیں اپنے نقطہ نظر بارے آگاہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں اور افغان مہاجرین کے مسئلے کو بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو چاہیئے کہ وہ افغان مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالے کیونکہ فوج کے استعمال سے وہاں کوئی حل نہیں نکل سکتا۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی باڑ لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے لیکن سرحد کی دوسری جانب سے بھی اس طرح کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر تنقید اپوزیشن کا حق ہے لیکن قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اندرونی سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی نظام کا ہموار چلنا ایک مثبت پیشرفت ہے کیونکہ ملک کے مختلف حصوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔








