اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کے شعبے کو گیس کی مناسب دستیابی کے پیش نظر تیل پر مبنی پاور پلانٹس کومرحلہ وار کم سے کم ممکنہ وقت میں گیس پر تبدیل کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ملک کے تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی بلکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ دستیابی …
وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی کی پیداوار اور ملک میں طلب ورسد بارے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کے شعبے کو گیس کی مناسب دستیابی کے پیش نظر تیل پر مبنی پاور پلانٹس کومرحلہ وار کم سے کم ممکنہ وقت میں گیس پر تبدیل کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ملک کے تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی بلکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی ہو گی۔ انہوںنے یہ بات جمعہ کو یہاں وزیر اعظم آفس میں بجلی کی پیداوار اور ملک میں طلب ورسد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بجلی کی پیداوار کے متوقع تخمینہ جات اور نومبر 2017ءسے فروری 2018ءتک کے آئندہ چار مہینوں میں متوقع طلب کا بھی جائزہ لیا گیا ۔








