پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے آزادی کے حق کے حصول تک ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نہتے کشمیری شہریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے آزادی کے حق کے حصول تک ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ یوم سیاہ پر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ آج کا …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نہتے کشمیری شہریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے آزادی کے حق کے حصول تک ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ یوم سیاہ پر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ آج کا دن اقوام متحدہ سے سوال کرتا ہے کہ مظلوم، نہتے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں سے اس کے وعدے کب پورے ہوں گے؟ کشمیر یوں کو ان کا حق دلائے بغیر عالمی ادارے اور دنیا خود کو مہذب اورانصاف پسند کہلوانے کا حق نہیں رکھتے‘بھارتی افواج کی جنت ارضی میں موجودگی عالمی اداروں اور مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اہل کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے آزادی کے حق کے حصول تک ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ نڈر کشمیریوں نے چھ دہائیوں سے زائد عرصہ میں اپنی آزادی کے حق کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اقوام متحدہ سے سوال کرتا ہے کہ مظلوم، نہتے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں سے اس کے وعدے کب پورے ہوں گے؟انہوں نے کہا کہ ماﺅں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں، بھائیوں سمیت تما م کشمیری حریت پسندی کی تاریخ کی لازوال مثال بن چکے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے‘ بندوق کے زور پر اہل کشمیر کی زبان بندی کا بھارتی خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔

Leave a Reply