قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد کا قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی "کو خصوصی انٹر ویو

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد فوری بند کرے، 1947ءسے آج تک لاکھوں کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے قتل کیا ہے، کشمیر میں بھارتی حکومت نے اپنی افواج کو معصوم کشمیریوں کے قتل کی چھوٹ دے رکھی ہے ، عالمی برادری اقوام …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد فوری بند کرے، 1947ءسے آج تک لاکھوں کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے قتل کیا ہے، کشمیر میں بھارتی حکومت نے اپنی افواج کو معصوم کشمیریوں کے قتل کی چھوٹ دے رکھی ہے ، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی جانب توجہ دے‘بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے‘ گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔جمعہ کو قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی "کو دیئے گئے خصوصی انٹر ویو میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے نہیں دبایا جا سکتا، 1989ءسے 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں، 1500 خواتین شوہروں کو بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے زور پر علاقہ سے نکالے جانے پر بیوہ کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیریت کے اس دور میں یہ ممکن نہیں کہ کشمیری اور فلسطینی عوام کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا سکے۔

Leave a Reply