محمد نواز شریف کا پانامہ پیپرز میں نام نہیں پھر بھی ان کا احتساب کیا جا رہا ہے، سینیٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پانامہ پیپرز میں نام نہیں پھر بھی ان کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں وہ کھلے عام دندناتے پھر ر ہے ہیں۔ سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا پانامہ پیپرز میں نام نہیں پھر بھی ان کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں وہ کھلے عام دندناتے پھر ر ہے ہیں۔ سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے ھوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن انشا اللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔

Leave a Reply