لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکا اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری(پی او ایف) قومی سلامتی ‘مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے والا ادارہ ہے ‘پی او ایف کے پلانٹس کی اپ گریڈیشن ‘ ملازمین ویلفیئر پیکیج کی فراہمی اور پی او ایف میں لیبر کالونی کے لئے وفا ق فوری فنڈز فراہم کرے ۔وہ جمعہ …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری(پی او ایف) قومی سلامتی ‘مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے والا ادارہ ہے ‘پی او ایف کے پلانٹس کی اپ گریڈیشن ‘ ملازمین ویلفیئر پیکیج کی فراہمی اور پی او ایف میں لیبر کالونی کے لئے وفا ق فوری فنڈز فراہم کرے ۔وہ جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیدوار کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز چوہدری ‘چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری(پی او ایف ) لیفٹیننٹ جنرل عمر درانی ‘اراکین کمیٹی حافظ حمد اللہ ‘نزعت صادق ‘گیان چند ‘ بریگیڈئر(ر) ولیم ‘ سحرکامران اور شیخ عتیق اجلاس میں شریک تھے ۔کمیٹی نے پی او ایف پلانٹس اور مشنری کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز کے اجراء‘سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ٰ6فروری کو پی او ایف کے ملازمین کی ویلفیئر کے لئے اعلان کیے گئے پیکیج پر عمل درآمد ‘باقاعدہ منظوری اور نوٹیفکیشن کے بعد پی او ایف کے ملازمین کے لئے لیبر کالونی کے فی الفور قیام کی سفارشات کیں ہیں ۔

Leave a Reply