کولمبیا کے صوبے کاوکا میں مقامی مساک اور ناسا برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق گورنر اوکٹاويو گزمین نے دونوں برادریوں کے رہنماؤں سے فوری طور پر تشدد روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازعے کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع اور شہریوں کو خطرات لاحق ہونا قابل قبول نہیں
کولمبیا میں مقامی قبائل کے درمیان جھڑپیں، 3 افراد جاں بحق، 44 زخمی

مزید خبریں
بوگوٹا۔22مئی (اے پی پی):کولمبیا کے صوبے کاوکا میں مقامی مساک اور ناسا برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق گورنر اوکٹاويو گزمین نے دونوں برادریوں کے رہنماؤں سے فوری طور پر تشدد روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازعے کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع اور شہریوں کو خطرات لاحق ہونا قابل قبول نہیں۔مساک برادری کی رہنما لیلیانا پیچینے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ان کی برادری کی ایک اہم روایتی شخصیت بھی شامل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ناسا برادری کے افراد نے مساک علاقے پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔کو لمبیا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دونوں برادریوں کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ تشدد کا خاتمہ اور صورتحال کو پرامن بنایا جا سکے۔








