آئندہ حج سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہےآئندہ حج سیزن کےلیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے

مکہ ۔22مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہےآئندہ حج سیزن کےلیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج ہیلتھ اینڈ سیفٹی فورم کے تیسرے ایڈیشن میں ایک پینل مباحثے میں شرکت کی، جس کا اہتمام جنرل ایڈمنسٹریشن آف میڈیکل سروسز نے وزارت داخلہ میں کیا تھا۔ وزیر حج نے وضاحت کی کہ آئندہ حج سیزن کی تیاریوں کا آغازعازمین حج کے امور کے دفاتر کے سربراہان اور حجاج کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اجلاسوں سے ہوتا ہے، جس میں موجودہ سیزن کے اختتام سے پہلے اگلے سیزن کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سے وزارت 78 ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی میں مخصوص ٹائم لائنز کے ساتھ ایک تفصیلی منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ کسی رکاوٹ کے بغیر آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔ مقدس مقامات سے متعلق تمام آپریشنل پہلوئوں کی نگرانی کی جا سکے ۔اس میں مکہ اور مدینہ میں رہائش، ٹرانسپورٹیشن، کیٹرنگ اور فضائی خدمات شامل ہیں جو تقریبا پندرہ لاکھ عازمین حج کےلیے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ حجاج کے امور کے دفاتر کے ساتھ باقاعدہ ورچوئل اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ تیاریوں کی نگرانی اور منصوبے پرعملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید خبریں