سعودی وزارت اسلامی امور نے اس سال حج پر آنے والے شاہی مہمانوں کے لیےشٹل ٹرانسپورٹ نظام قائم کیا ہے ۔
سعودی عرب، اس سال حج کے لئے آنے والے شاہی مہمانوں کے لیے24گھنٹے شٹل سروس

مزید خبریں
مکہ ۔22مئی (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور نے اس سال حج پر آنے والے شاہی مہمانوں کے لیےشٹل ٹرانسپورٹ نظام قائم کیا ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ میں شاہی مہمانوں کی رہائش اور مسجد الحرام کے درمیان یومیہ 50 سے زیادہ چکر مکمل کیے جا رہے ہیں اور یہ سروس 24 گھنٹے جاری رہتی ہے۔شٹل سروس کےلیے جدید سہولتوں سے آراستہ بسیں مختص ہیں، انہیں مخصوص راستوں پر چلایا جاتا ہے تاکہ مہمانوں کو سفر کی باسہولت خدمات فراہم کی جا سکیں۔یاد رہے کہ ضیوف خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج و عمرہ کے تحت اس سال 104 ممالک سےاڑھائی ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔دو گروپوں میں 75 ممالک سے 1735 افراد مملکت پہنچے ہیں۔ انہیں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں رہائش تک پہنچایا گیا۔ایک جامع نظام کے تحت شاہی مہمانوں کی ان کے ملک سے روانگی سے لے کر سعودی عرب آمد تک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔








