اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کا سب سے بڑا وکیل ہے جس کی وجہ سے وہ بہت سے ملکوں کی آنکھوں میں بھی کھٹکتا ہے، صحافی اپنی قلم اور کیمرے کے ذریعے کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے سامنے رکھیں، بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کا سب سے بڑا وکیل ہے جس کی وجہ سے وہ بہت سے ملکوں کی آنکھوں میں بھی کھٹکتا ہے، صحافی اپنی قلم اور کیمرے کے ذریعے کشمیر کی صورتحال کو دنیا کے سامنے رکھیں، بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے، ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست بند ہو جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے بھی کہا ہے کہ وہ کشمیر ایشو کو سیاسی طور پر اٹھانے کی بجائے انسانی حقوق کی بنیاد پر اٹھائیں، پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں کشمیریوں کا کوئی وکیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ ملکی ایشوز پہ بات کریں اور کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں، صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور وہ اپنی محنت سے خبر لا کر عوام میں شعور بیدار کرتے ہیں۔








