وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں”سی پیک” کانفرنس سے خطاب

کراچی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جدوجہد سے سی پیک منصوبے کا خواب عملی شکل بن گیا، سی پیک کے تحت 27 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، 1965ءکی جنگ نے پاکستان کو ترقی کی پٹری سے اتار دیا تھا، 1990ءمیں نواز شریف نے آزاد معاشی پالیسی اپنا کر 7 فیصد …

کراچی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جدوجہد سے سی پیک منصوبے کا خواب عملی شکل بن گیا، سی پیک کے تحت 27 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، 1965ءکی جنگ نے پاکستان کو ترقی کی پٹری سے اتار دیا تھا، 1990ءمیں نواز شریف نے آزاد معاشی پالیسی اپنا کر 7 فیصد کی شرح سے ترقی حاصل کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں "سی پیک” کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ایم منیر، حنیف گوہر اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت مواقع آئے اور ہم نے ضائع کر دیئے، پاکستان کی معاشی اصلاحات کو بھارت اور پھر بنگلہ دیش نے بھی اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے ملکی صنعت و معیشت بری طرح متاثر تھی، کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے صنعتکار اور تاجر بیرون ملک اور دیگر شہروں میں منتقل ہورہے تھے، ستمبر 2013ءمیں کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع کیا گیا کیونکہ ہمارے معاشی ایجنڈے کے لیے امن کی بحالی ناگزیر تھی۔

Leave a Reply