سینیٹرراجہ ظفرالحق کا یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کے موقع پر خطاب

راولپنڈی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)سینیٹ میں قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیرکاپرامن واحدحل یہ ہے کہ کشمیریوں کی رائے لی جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اورکشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے یہ ان کا جمہوری حق ہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کے انعقادکے موقع پر کہی۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت …

راولپنڈی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)سینیٹ میں قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیرکاپرامن واحدحل یہ ہے کہ کشمیریوں کی رائے لی جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اورکشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے یہ ان کا جمہوری حق ہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کے انعقادکے موقع پر کہی۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت دن بدن ابترہورہی ہے اوران کی زندگی مشکل سے مشکل ترہورہی ہے۔ راجہ ظفرالحق کا مزیدکہنا تھا کہ بزرگ،خواتین اوربچے اذیت میں مبتلا ہیں اورجام شہادت نوش کررہے ہیں‘آج کی یہ نمائش دل خراش ہے۔حریت لیڈریاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پرہونے والے ظلم و ستم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں مگرعالمی انصاف کے اداروں پرافسوس ہوتا ہے کہ کوئی بھی انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کا نوٹس نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش میں ایک ایک تصویرظلم وبربریت کی داستان ہے اورکوئی بھی گھرایسا نہیں جوبھارتی افواج کے مظالم کا شکارنہ ہو۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

Leave a Reply