تیونس کے سفیر عادل الاربی کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات تیونس کے سفیر عادل الاربی نے کہا کہ تیونس اور پاکستان ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ معاہدہ اس سال طے پائے جائے گا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں بہتری متوقع ہے، تیونس افریقی براعظم میں داخلے کیلئے ایک گیٹ وے کا درجہ …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات تیونس کے سفیر عادل الاربی نے کہا کہ تیونس اور پاکستان ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ معاہدہ اس سال طے پائے جائے گا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں بہتری متوقع ہے، تیونس افریقی براعظم میں داخلے کیلئے ایک گیٹ وے کا درجہ رکھتا ہے لیکن دونوں جانب سے بہتر آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان تیونس کی جغرافیائی حیثیت سے ابھی تک اپنی معیشت کیلئے بہتر استفادہ حاصل نہیں کر سکا۔پاکستانی سرمایہ کار تیونس کا دورہ کر کے وہاں کاروبار، جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply