ملکی ترقی کےلئے امن و استحکام بہت ضروری ہے ،اداروں میں کوئی ٹکراﺅ نہیں، کچھ ناکام سیاستدان اداروں کے درمیان محاز آرائی کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے امن اور استحکام بہت ضروری ہے ،اداروں میں کوئی ٹکراﺅ نہیں ہے، کچھ ناکام سیاست دان اداروں کے …
ملکی ترقی کےلئے امن و استحکام بہت ضروری ہے ،اداروں میں کوئی ٹکراﺅ نہیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

مزید خبریں
ملکی ترقی کےلئے امن و استحکام بہت ضروری ہے ،اداروں میں کوئی ٹکراﺅ نہیں، کچھ ناکام سیاستدان اداروں کے درمیان محاز آرائی کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال
لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے امن اور استحکام بہت ضروری ہے ،اداروں میں کوئی ٹکراﺅ نہیں ہے، کچھ ناکام سیاست دان اداروں کے درمیان محاز آرائی کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی،موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کی 5سالہ مدت کی حرمت کو بحال کیا ۔ ہفتہ کے روز یہاں ایکسپو سینٹر میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی بزنس کانفرنس و نمائش سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پریوایم ٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حسن صہیب مراد،ریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم ، یوایم ٹی کے ڈائریکٹر جنرل عابد ایچ کے شیروانی و دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ءمیں ملک کی معیشت ڈوب چکی تھی جب پاکستان میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے کےلئے تیار نہ تھا لیکن اب یہاں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کر رہا ہے اور اگر ترقی کی یہی رفتار جاری رہی تو2025ءمیں پاکستان کا شمار دنیا کی 20بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریئے بہتری کا پیغام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر منفی سیاست نہ ہو تو ملک آئندہ سالوں میں ترقی کی تمام منازل طے کرسکتا ہے ۔ملکی ترقی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے اوراپنی مصنوعات کو جدید خطوط پر استوار نہ کرنے والی کمپنیاں تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں جبکہ یونیورسٹیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے ہی تعلیمی نظام میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔شیخ رشید کی جانب سے (ن) لیگ کے ایم این ایز کی مبینہ فہرست دکھانے کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ وفادار ہیںان کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں،ناکام سیاست دان جنوبی پنجاب کے لوگوں کی توہین کرنا بند کریں۔








