اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوہ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت کشمیریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ کینیڈا سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس موقع پر یوم سیاہ کے حوالے صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی …
پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوہ کے زیراہتمام یوم سیاہ کی تقریب میںپاکستانیوں سمیت کشمیریوں کی بھر پور شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوہ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت کشمیریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔ کینیڈا سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس موقع پر یوم سیاہ کے حوالے صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ تقریب میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ۔ تقریب سے کمیونٹی لیڈرز نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کی اور کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے ۔








