اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ممالک کومتنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مدد کرنی چاہیے ،پوسٹورسااینڈی ورماﺅٹنٹ

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیئم کے انسانی حقوق کے کارکن پوسٹورسااینڈی ورماﺅٹنٹ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ممالک کوتنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مدد کرنی چاہیے۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمینارز کاانعقاد کیاگیا جس میں بیلجیئم میں رہائش پذیر پاکستانیوں ، سفارتکاروں ، تھنک ٹینکس کے نمائندوں ، صحافیوں سمیت …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بیلجیئم کے انسانی حقوق کے کارکن پوسٹورسااینڈی ورماﺅٹنٹ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ممالک کوتنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مدد کرنی چاہیے۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر سیمینارز کاانعقاد کیاگیا جس میں بیلجیئم میں رہائش پذیر پاکستانیوں ، سفارتکاروں ، تھنک ٹینکس کے نمائندوں ، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہﺅے اینڈی ورماﺅ ٹنٹ نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیناچاہیے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت بین الاقوامی اداروں اور تنطیموں پرزور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار داد کریں ۔انہوں نے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والے مظلوم اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم کی پر زور مذمت کی ہے۔

Leave a Reply