بحرین میں پاکستانی برادری اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات پر خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی برادری اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر …
بحرین میں پاکستانی برادری اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
بحرین میں پاکستانی برادری اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات پر خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی برادری اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید ملک نے خصوصی شرکت کی اور ممتاز پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد آفریدی کو کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خصوصی سفارتی ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعدا شریک تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کا فخر ہے اور انہوں نے اپنی مایہ ناز کارکردگی سے نہ صرف میچ بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت کر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں۔ انہوں نے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے تعلیم، صحت اور صاف پانی کی ترسیل کے حوالے سے شاہد آفریدی کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستانی سفیر جاوید ملک کی جانب سے خصوصی سفارتی ایوارڈ کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون پر تہ دل سے مشکور ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی فاﺅنڈیشن کے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلات بھی پیش کیں۔








