وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرائیں۔ ہفتہ کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ وادی میں رہنے والے کشمیریوں …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کرائیں۔ ہفتہ کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ وادی میں رہنے والے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر چکا ہے جبکہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے جس کا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی سمیت ترکی، چین او روس بھی دیرینہ مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2013ءمیں اقتدار حاصل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے غموں اور تکالیف کے بارے میں دنیا کو بتایا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت دیگر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور بتایا کہ 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہی ہے اور کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو دبانے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Reply