رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں رےلوے آمدن اور اخراجات کے درمیان آپریٹنگ ریشو 80.775 فیصد رہا جو مالی سال 2011-12 کے دوران203.59 تھی، خواجہ سعد رفیق

لاہور ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں رےلوے کی آمدن اور اخراجات کے درمیان آپریٹنگ ریشو 80.775 فیصد رہا جو مالی سال 2011-12 کے دوران203.59 تھی، یہ بات وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی آمدن اور اخراجات کے بارے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان ریلویز کے فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاونٹس آفیسرڈاکٹرمحمدسعید نے بتائی۔ اجلاس …

لاہور ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں رےلوے کی آمدن اور اخراجات کے درمیان آپریٹنگ ریشو 80.775 فیصد رہا جو مالی سال 2011-12 کے دوران203.59 تھی، یہ بات وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی آمدن اور اخراجات کے بارے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان ریلویز کے فنانشل ایڈوائزر اینڈ چیف اکاونٹس آفیسرڈاکٹرمحمدسعید نے بتائی۔ اجلاس میںچیئر پرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، ایڈوائزر انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2012-13 کے دوران آپریٹنگ ریشو 194.36، مالی سال 2013-14 میں 174.54، 2014-15 میں 131.56، مالی سال 2015-16 میں 114.978 اور گذشتہ مالی برس 2016-17 میں 124.978 فیصد رہی۔ 2016-17 میں گذشتہ مالی برس 2015-16 کے مقابلے میں آپریٹنگ ریشو میں اضافہ معمول سے بڑھ کے ریٹائرمنٹس، پنشنرز کو اربوں روپوں کے واجبات کی ادائیگی اور ریل گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے رہا مزید برآں موجودہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نظر آنے والے نمایاں فرق کی بنیادی وجوہات میں انتظامی اخراجات میں کمی، ٹرین کے پسنجر اور فریٹ آپریشنوں میں اضافے اور مالی حالت بہترہونے کے ساتھ ساتھ عید کے موقعے پر پنشنرز کو تیس جون سے قبل پنشن کی قبل از وقت ادائیگی بھی شامل ہے جس نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار بہتر بنانے میں نمایاں فرق ڈالا

Leave a Reply