قادیانیوں کی الگ ووٹر لسٹس شائع کی جائیں گی تاکہ کسی غیر مسلم کا نام مسلم ووٹرلسٹ میں شامل نہ ہوسکے،وفاقی وزیر قانون

سیالکوٹ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری کے نتائج کے بعد قومی ، صوبائی اسمبلیوں اور فاٹا کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔حکمران جماعت اور اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔انتخابی اصلاحات بل میں بھی ایک ترمیم پیش کی جائے …

سیالکوٹ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری کے نتائج کے بعد قومی ، صوبائی اسمبلیوں اور فاٹا کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سے بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔حکمران جماعت اور اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔انتخابی اصلاحات بل میں بھی ایک ترمیم پیش کی جائے گی جس کے تحت قادیانیوں کی الگ ووٹر لسٹس شائع کی جائیں گی تاکہ کسی غیر مسلم کا نام مسلم ووٹرلسٹ میں شامل نہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر نوید فرخ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ پسرور سیالکوٹ روڈ کی جلد تعمیر ممکن بنانے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ ہائی وے پنجاب کے درمیان کوارڈینیشن کو بہتر بنایا جائے تاکہ این ایچ اے کو ہر ممکن تکنیکی معاونت مہیا کی جاسکے۔وفاقی وزیر زاہد حامد نے پروفیسر شہزاد بٹ جبکہ ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر حیدر کاظمی کو فوکل پرسن مقرر کیا تاکہ پسرور سیالکوٹ دورویہ سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔

Leave a Reply