اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری کے بعد ملک میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیئے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ان حلقہ بندیوں کے لیے قانون پر عملدرآمد ضرور …
مردم شماری کے بعد ملک میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیئے‘ سینیٹر جاوید عباسی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری کے بعد ملک میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیئے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ان حلقہ بندیوں کے لیے قانون پر عملدرآمد ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ ملک میں حالیہ مردم شماری کے بعد اس کی آئینی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد کیا گیا اور اب ترمیم کے ذریعے حلقہ بندیاں بھی کر دینی چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کی گئی ہیں۔








