اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام سمیت تمام تارکین وطن سب ان کے ساتھ ہیں ۔ یوم سیاہ کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں …
صدر آزاد جموں وکشمیر کا یوم سیاہ کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام سمیت تمام تارکین وطن سب ان کے ساتھ ہیں ۔ یوم سیاہ کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کا درد مکمل طورپرنہیں بانٹ سکتے لیکن انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم آخری دم تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کا ساتھ نبھائیں گے اور ہم تمام بین الاقوامی ایوانوں میں آواز بلند کرتے رہیں گے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوںکا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سامنے آنا چاہئیے اور اپنی ذمہ داریاںبخوبی نبھانی چاہئیں۔ صدر آزاد کشمیر نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظمیوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور دوہرا موقف اختیار کیا ہوا ہے ۔ جو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔








