قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ منایا گیا

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ منایا گیا بھارت خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے بامقصد مذاکرات کو یقینی بنائے‘ فتح یوسف اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی اخلاقی اور سفارتی مدد کے حوالے سے ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد 27 …

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم سیاہ منایا گیا
بھارت خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے بامقصد مذاکرات کو یقینی بنائے‘ فتح یوسف

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی اخلاقی اور سفارتی مدد کے حوالے سے ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد 27 اکتوبر 1947ءکو مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوجوں کے داخلے کے خلاف احتجاج ہے۔ یوم سیاہ کے حوالے سے قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلبائ، صحافیوں، پاک مصر فرینڈشپ ایسوسی ایشن سمیت پاکستانی برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قاہرہ سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جبکہ تقریب میں مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب سے پاکستان کے سفیر فتح یوسف نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے بامقصد مذاکرات کو یقینی بنائے۔ تقریب سے الازہر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply