اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) لاہور لٹریئری فیسٹیول کے وفد کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشن لندن نے عشائیہ دیا۔ اس حوالے سے برٹش لائبریری میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ لندن سے موصولہ پیغام کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباسی نے لٹریری فیسٹیول کے شرکاءکا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے ادب اور ثقافت کو برطانیہ میں متعارف …
لاہور لٹریئری فیسٹیول کے وفد کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشن لندن کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) لاہور لٹریئری فیسٹیول کے وفد کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشن لندن نے عشائیہ دیا۔ اس حوالے سے برٹش لائبریری میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ لندن سے موصولہ پیغام کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباسی نے لٹریری فیسٹیول کے شرکاءکا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے ادب اور ثقافت کو برطانیہ میں متعارف کرانے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے پاکستان اور برطانیہ کے ادیبوں اور ادبی حلقوں کے رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد سے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ادب، ثقافت اور میڈیا کے ذریعے قومی تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








