سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیر یز جیتنے پر مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیر یز جیتنے پر مبارکباد سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ کھیل کر دنیا کوثابت کر دیا کہ پاکستان دہشتگردی سے پاک ملک ہے‘ سپیکر سردار ایاز صادق  اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیر یز جیتنے …

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیر یز جیتنے پر مبارکباد
سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ کھیل کر دنیا کوثابت کر دیا کہ پاکستان دہشتگردی سے پاک ملک ہے‘ سپیکر سردار ایاز صادق 

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیر یز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا شکر گزار ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ کھیل کر دنیا کوثابت کر دیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے پاک ملک ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے جس کا تما م ترکریڈٹ کپتان سرفراز احمد سمیت پوری ٹیم کو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی میں بھی وائٹ واش کر کہ اچھی کارکردگی دیکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے چمپیئن ٹرافی کا فائنل جیتنے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں جیت کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے جو ایک خوش آئندقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کر کٹ کی بحالی کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر چیئر مین پاکستان کر کٹ بورڈ، حکومت پنجاب اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply