سعودی قیادت کو اسلامی رہنماوں کی جانب سے عید الاضحی کی مبارکباد
سعودی قیادت کو اسلامی رہنماوں کی جانب سے عید الاضحی کی مبارکباد

مزید خبریں
ریا ض ۔27مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے عید الاضحی کی مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے بھی اسلامی ملکوں کے رہنماوں کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔ سعودی قیادت نے جوابی پیغامات میں نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالم اسلام کو مسلسل خیر و برکت، سلامتی اور استحکام عطا کرے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی اسلامی اور عرب ملکوں میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔








