امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو درپیش مشکلات کی وجہ آپس کے اختلافات اور عدم برداشت ہے۔ امت مسلمہ کو درپیش مشکلات سے نجات کے لیے باہمی اتحاد نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو درپیش مشکلات کی وجہ آپس کے اختلافات اور عدم برداشت ہے۔ امت مسلمہ کو درپیش مشکلات سے نجات کے لیے باہمی اتحاد نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتیات اور فرقہ پرستی سے دور ہو کر کلمہ حق کی بات کرنی ہے اور کلمہ حق پر عمل کر کے ہی فرقہ پرستی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے تمام مشکلات کے حل کے لیے پوری دنیا میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت میں انسان کو لاحق مشکلات کا واحد حل ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان کلمہ حق کا ساتھ دے تاکہ حق کا غلبہ ہو، انسان اپنی خواہش پرستی اور تعصب کو چھوڑ کر سب اخلاص برتیں اور امت کی مصلحت کو مقدم کر کے ان تمام چیزوں کو چھوڑ دیں گے تو ہی مسئلے کا حل ممکن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے اندر جہاد حاکم وقت کے تابع رہ کر ہی کیا جا سکتا ہے لیکن اگر کوئی اس سے ہٹ کر ایسا کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Leave a Reply