اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک۔27مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے نیویارک میں پرتگال کے وزیر برائے خارجہ امور پائولو رینگل سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اقوامِ متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پرتگال کے وزیرِخارجہ نے مغربی ایشیا میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِاعظم نے وزیرِخارجہ پائولو رانگل کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کیا۔

مزید خبریں