عیدالاضحیٰ ایثار، صبر اور قربانی کا پیغام دیتی ہے، مشعال ملک

عیدالاضحیٰ ایثار، صبر اور قربانی کا پیغام دیتی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، صبر اور اللہ کی رضا کے لیے ہر قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔بدھ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ آج جب مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، تب بھی ان کے حوصلے اور آزادی کی امید زندہ ہے۔

مشعال ملک نے اس موقع پر اپنے شوہر حریت رہنما یاسین ملک سمیت تمام کشمیری اسیرانِ حریت کو خراجِ تحسین پیش کیا جو حق اور آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشیوں کا پیغام لائے اور اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔

مزید خبریں