اسحاق ڈار کی کولمبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی کولمبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک۔27مئی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں جمہوریہ کولمبیا کی وزیرِ خارجہ روزا یولانڈا ولاویسینسیو سے ملاقات کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق​دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع، ثقافت اور کثیر الجہتی روابط میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک اس وقت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ہیں، جس کے تناظر میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر کولمبیا کے اصولی موقف کو سراہا اور اقوامِ متحدہ سمیت کثیر الجہتی فورمز پر کولمبیا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

فریقین نے فلسطین کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیااور مذاکرات، سفارت کاری اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔​انہوں نے پاکستان اور کولمبیا کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مستقل اعلیٰ سطح کے رابطے اور ادارہ جاتی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں