راولپنڈی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا
راولپنڈی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):مرکزی اجتماع سے دربار عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین حافظ نقب الرحمن ، صاحبزادہ حسان نصیب الرحمن اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خصوصی خطاب کیا ۔ اس موقع پر پیر حافظ نقیب الرحمن نے اجتماعی دعا میں پاکستان کی بقا و سلامتی افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی۔صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے متعلق فضائل بیان کئے ۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان اور امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ چین کے دورہ سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ چین میں پاکستان کو بہت عزت اور تکریم ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کو جو آج مقام حاصل ہے وہ ماضی میں کسی کو حاصل نہیں تھا ۔انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی سے متعلق بھی خطاب میں روشنی ڈالی اور کہا کہ چین پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے ،چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ۔اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ کے شہدا ، افواج پاکستان کے شہداء سمیت دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کو خاص طور پر یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔








