اقوام متحدہ کا منشور بین الاقوامی نظام کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، چینی وزیر خا رجہوانگ ای وانگ ای

اقوام متحدہ کا منشور بین الاقوامی نظام کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے، چینی وزیر خا رجہوانگ ای وانگ ای

بیجنگ۔27مئی (اے پی پی):چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے تحفظ، اس کی فعالیت کی بحالی اور اسے مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم اتفاقِ رائے سامنے آیا ہے۔سی جی ٹی این کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کا منشور آج بھی مؤثر ہے اور بین الاقوامی نظام کی بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کو اپنی عملی صلاحیت مزید بہتر بنانا ہوگی اور عالمی برادری کو ثابت قدمی کے ساتھ کثیرالجہتی راستہ اختیار کرتے ہوئے دنیا کو درکار استحکام اور اعتماد فراہم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی گورننس میں مختلف ممالک کی خواہشات اور مفادات کی زیادہ متوازن عکاسی ہونی چاہیے تاکہ تمام ممالک مساوی بنیادوں پر شرکت کر سکیں اور مشترکہ فوائد حاصل کر سکیں۔

مزید خبریں