واشنگٹن۔ 30اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہےں، حج کیلئے کوئی وی آئی پی کوٹہ نہیں، تمام درخواستوں کو یکساں حیثیت دی جاتی ہے، حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو …
وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 30اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہےں، حج کیلئے کوئی وی آئی پی کوٹہ نہیں، تمام درخواستوں کو یکساں حیثیت دی جاتی ہے، حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے، اب تک 36 ہزار مدارس کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، دیگر ہزاروں کی رجسٹریشن کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ یہاں ”اے پی پی“ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل نہیں ہیں ایک بے بیناد پروپیگنڈا ہے، جو لوگ ایسے الزامات لگارہے ہیں انہیں پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دیکھنا چائیے۔








