ناروے فرانس کی قیادت میں جوہری دفاعی اقدام میں شامل ہونے پر آمادہ

ناروے فرانس کی قیادت میں جوہری دفاعی اقدام میں شامل ہونے پر آمادہ

اوسلو۔28مئی (اے پی پی):ناروے کے وزیراعظم یوناس گاہر اسٹور نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے مجوزہ جوہری دفاعی اقدام میں شامل ہوگا، تاہم اس فیصلے سے ناروے کی بنیادی جوہری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

شنہوا نیوز کے مطابق ناروے کے وزیراعظم فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے جہاں انہوں نے صدر میکرون سے ملاقات کی۔ ناروے کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری مزید خود اٹھانا ہوگی۔یوناس گاہر اسٹور نے واضح کیا کہ ناروے اپنی سرزمین پر امن کے زمانے میں جوہری ہتھیار تعینات کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناروے فرانس کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی مالی معاونت بھی نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے مارچ میں فرانس کے جوہری ذخیرے کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں جوہری وار ہیڈز کی تعداد بڑھانے کی بات کی گئی تھی۔ میکرون نے یہ بھی کہا تھا کہ فرانس اپنی جوہری دفاعی حکمت عملی کو "یورپی پہلو” دینے کے لیے تیار ہے، جبکہ برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک نے اس اقدام میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔بعد ازاں ناروے اور فرانس کے درمیان پیرس میں ایک نئے دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے تحت ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک ایک دوسرے کو فوجی تعاون فراہم کریں گے۔

مزید خبریں