کروز شپ پر ہنٹا وائرس کے کیسز بڑھ کر 13 ہوگئے، عالمی ادارۂ صحت

کروز شپ پر ہنٹا وائرس کے کیسز بڑھ کر 13 ہوگئے، عالمی ادارۂ صحت

جنیوا ۔28مئی (اے پی پی):عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کروز شپ پر پھیلنے والے ہنٹا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ اسپین میں قرنطینہ میں موجود مسافروں میں ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ 2 مئی کے بعد کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے 13 مریضوں میں سے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹیڈروس کے مطابق صورتحال اس وقت مستحکم ہے، بیمار مسافروں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دیگر افراد قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت تمام متعلقہ حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ادارے نے ہدایت کی ہے کہ جہاز سے نکالے گئے تمام مسافروں کی آخری ممکنہ نمائش کی تاریخ سے 42 روز تک صحت کی نگرانی کی جائے، چاہے وہ سرکاری قرنطینہ مراکز میں ہوں یا گھروں میں۔ یہ نگرانی 21 جون تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں