مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن بن محمد القاسم نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے۔
شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد الحرام ،شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن بن محمد القاسم مسجد نبوی میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔29مئی (اے پی پی):مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن بن محمد القاسم نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے۔حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان نامور علماء کرام کو آج 12 ذوالحجہ 1447 ہجری بمطابق 29 مئی 2026ء بروز جمعۃ المبارک کے لیے الحرمین الشریفین میں خطیب اور امام مقرر کیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں نمازِ جمعہ کی امامت اور خطبے کے فرائض شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ سرانجام دے رہے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازِ جمعہ کی امامت اور خطبہ دینے کی سعادت شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن بن محمد القاسم حاصل کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق حج کے ان بابرکت ایام کے پیشِ نظر دونوں مقدس مساجد میں زائرین کے عظیم الشان اجتماعات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں تاکہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی انتہائی عقیدت و احترام اور پرامن ماحول میں یقینی بنائی جا سکے۔








