ملک کے حالات درست سمت میں گامزن ہیں اورملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، وفاقی وزیر اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات درست سمت میں گامزن ہیں اورملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سیاست میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں، شریف خاندان پر اس سے پہلے بھی بہت سخت وقت آیا، لیکن اس نے اس کا ہمت کے ساتھ بھرپور مقابلہ کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات درست سمت میں گامزن ہیں اورملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سیاست میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں، شریف خاندان پر اس سے پہلے بھی بہت سخت وقت آیا، لیکن اس نے اس کا ہمت کے ساتھ بھرپور مقابلہ کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اہلیہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث لندن میں رکنا پڑا ہے ، جس کے بعد اعلیٰ سطحی میٹنگ جو پہلے یہاں طے تھی کے لئے وزیراعظم سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماﺅں کو لندن جانا پڑا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے موقع پر بعض حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کرنا درست نہیں ۔

Leave a Reply