واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ واپڈا کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 39 ہزار 200 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 64 ہزار 800 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1449.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.997 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1167.85 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.474 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 641.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







