اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بیمار ذہنوں پر مشتمل ٹولہ ہے۔ سب جانتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے لندن گئے ہیں۔پیر کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو خدا کا کوئی خوف نہیں …
پاکستان تحریک انصاف بیمار ذہنوں پر مشتمل ٹولہ ہے، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بیمار ذہنوں پر مشتمل ٹولہ ہے۔ سب جانتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے لندن گئے ہیں۔پیر کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو خدا کا کوئی خوف نہیں ہے، اللہ ان کو ہدایت دے جو کسی کی بیماری پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن گئے ہیں۔








