وفاقی وزیر رانا تنویر حسین دورکنی وفد ہمراہ چیک جمہوریہ کے تین روزہ دورہ پر پراگ روانہ وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران جمہوریہ چیک کے نائب وزیر دفاع اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر قیادت دورکنی وفدچیک جمہوریہ کے تین روزہ دورہ کے لیے پراگ روانہ ہوگئے۔وزارت دفاعی پیداوار …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین دورکنی وفد ہمراہ چیک جمہوریہ کے تین روزہ دورہ پر پراگ روانہ

مزید خبریں
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین دورکنی وفد ہمراہ چیک جمہوریہ کے تین روزہ دورہ پر پراگ روانہ
وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران جمہوریہ چیک کے نائب وزیر دفاع اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر قیادت دورکنی وفدچیک جمہوریہ کے تین روزہ دورہ کے لیے پراگ روانہ ہوگئے۔وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری میجر جنرل طارق غفور بھی وفد میںشامل ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع کا یہ دورہ پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت کے فروغ کے سلسلہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداواری رانا تنویر حسین کا یہ دورہ گذشتہ چارسالوں میں پاکستان کی دفاعی صنعت کی ترقی کے لیے کی جانی والی کوششوں کا بھی حصہ ہے۔ وفاقی وزیر دورہ کے دوران جمہوریہ چیک کے نائب وزیر دفاع ٹومس کچتا اور نائب وزیر خارجہ مارٹین تلاپا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ رانا تنویر حسین پراگ میں چیک ریپبلک کی دفاعی اور ایرو سپیس کمپنی اومنی پول اور چیک جمہوریہ کی ایرو سپیس وڈو چاڈی کا بھی دورہ کریں گے۔








